Filled Under: GHAZAL
آئینہء جہان ہے ۔ ۔ ۔میرے خیال میں
- آئینہء جہان ہے ۔ ۔ ۔میرے خیال میں
- یک گو نہ اک گمان ہے میرے خیال میں
- ہے کون جو بتائے گا میرا پتہ مجھے
- تیرا قدم نشان ہے میرے خیال میں
- ساحل پے دیر تک جو رہا میرے ساتھ ساتھ
-
- تیرا فقط دھیان ہے میرے خیال میں
- گم کردہ آسمان میں ڈھونڈا کیے اسے
- تارہ جو بے امان ہے میرے خیال میں
- گزرے دنوں کی راکھ میں حیران چاندنی
- لمحہ وہ پھر جوان ہے میرے خیال میں
- رہتی ہے جس میں میری محبت کی داستاں
- خوابوں کا اک مکان ہے میرے خیال میں
- چھپ کر تمھاری یاد میں بیٹھے ہیں دیر سے
- یادوں کا سائبان ہے میرے خیال میں
- اس کائناتِ وجد میں تنہا وجود پر
- تیرا ہی آسمان ہے میرے خیال میں
- شائستہ مفتی
0 comments:
Post a Comment