غمزدہ
دیدہ ودل چاک گریباں ہوں گے
ہم نہ
ہوں گے توکئی لوگ پریشاں ہوں گے
پھرکسی
کُن کی صدائیں نہ جگاپائیں گی
موت
بھی روئے گی جب خاک میں پنہاں ہوں گے
ہم سے
وابسطہ کہانی ہے فقط سیروعدم
ہم تووہ رازہیں جومرکے ہی افشاں ہوگے
زندگی تیرے لئے ہم جئیے مرمرکے یہاں
اورکیا دل میں ہمارے رہے ارماں ہوں گے
تم ہی وہ خواب ہوجومیں نے ازل سے دیکھا
دلِ ناداں کوتیرے ملنے کے امکاں ہوں گے
اسدفاخرؔ
0 comments:
Post a Comment